بین الاقوامی گروہ گرفتار، دبئی پولیس نے قیمتی ہیرا بازیاب کرلیا

0
217

دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالر مالیت کے نایاب پنک ڈائمنڈ کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق “پنک ڈائمنڈ آپریشن” کے دوران پولیس نے ایک بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا جو ایک سال سے اس قیمتی ہیرے کی چوری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزمان نے خود کو ایک امیر خریدار کا نمائندہ ظاہر کیا اور جیولر کو اعتماد میں لینے کے لیے پرتعیش گاڑیاں، مہنگے ہوٹلوں میں ملاقاتیں اور یہاں تک کہ ایک معروف ماہرِ ہیرا کی خدمات بھی حاصل کیں۔ ان حربوں سے جیولر کو قائل کیا گیا کہ وہ ہیرا دکان سے نکال کر نجی ملاقات میں لائے، جہاں ملزمان نے موقع پا کر ہیرا چرا لیا۔

چوری کے بعد پولیس نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے ذریعے تینوں ملزمان کا سراغ لگایا۔ ملزمان واردات کے بعد مختلف مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، تاہم پولیس نے ایک ہی وقت میں چھاپے مار کر سب کو گرفتار کر لیا اور ہیرا بھی برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق قیمتی ہیرا ایک چھوٹے ریفریجریٹر میں چھپا کر ایشیائی ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ دبئی پولیس نے صرف 8 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر کے ہیرا بازیاب کر لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا