پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور کئی علاقے اب بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، صوبائی اور وفاقی حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے بہترین کام کیا ہے، تاہم عوام کی مشکلات اتنی زیادہ ہیں کہ مزید امدادی اقدامات کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بونیر میں 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ وہاں آباد اقلیتی برادری کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دل کھول کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔






