الیکشن کمیشن نے ساہیوال، ڈی جی خان کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

0
270

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ 5 نومبر کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرز 26 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، جبکہ امیدوار 28 سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 3 ستمبر تک مکمل کی جائے گی، جبکہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک کیے جائیں گے۔

اس کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست 13 ستمبر کو جاری ہوگی، جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 16 ستمبر کو جاری کر دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا