کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ایک عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں دھماکا ہوا جس کے بعد گرد و غبار پھیل گیا اور عمارت کے قریب بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے پانچ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک سے دو افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق عمارت گرنے سے قبل دھماکا ہوا اور اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ایک شخص آگ سے جھلس کر زخمی ہوا۔ واقعہ کے وقت عمارت میں ایک سیاسی جماعت کا دفتر قائم تھا۔






