گلوکار طلحہ انجم کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

0
177

کراچی میں حالیہ بارش کے بعد اربن فلڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس پر معروف پاکستانی ریپ گلوکار طلحہ انجم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
گذشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر اب بھی خراب گاڑیاں اور گڑھے نظر آ رہے ہیں۔ کارساز، ملیر ہالٹ اور دیگر علاقوں میں خراب گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر برساتی پانی جمع ہے۔
مون سون ہوائیں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی حصے پر اثرانداز ہیں اور ان کے زیر اثر آج مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جس سے اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا