ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان

0
307

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 اگست کو دن 11 بجکر 6 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند ڈوبنے کے درمیانی وقت کا فرق تقریباً 45 منٹ ہوگا، جس کے باعث 24 اگست کو چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو ربیع الاول 147 ہجری کا آغاز 25 اگست 2025 سے ہوگا اور 12 ربیع الاول جمعہ، 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے بھی ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی، تاہم حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا