اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بری ہو گیا، یہ لوگ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہیں اور شفاف ٹرائل کے بعد انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت کو یہ نہیں بتا سکے کہ اربوں روپے پراپرٹی ٹائیکون کو کس مد میں دیے گئے، جبکہ پارٹی نے ثبوت دینے کے بجائے ریاست مدینہ کے بیانیے پر انحصار کیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ضمانت پر خوشیاں منانا سمجھ سے باہر ہے، ضمانت ڈکیت کو بھی ملتی ہے، لیکن یہ کیس کا فیصلہ نہیں۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ نومئی کے مقدمات کا ٹرائل ابھی جاری ہے اور 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی واضح ہو چکی ہے۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ بند لفافے کی کابینہ کی منظوری کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کا گھپلا کیا گیا، اور شادیانے بجانے والے فرق کو نہیں سمجھ رہے۔






