اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے، رشوت وصولی اور دیگر متعدد الزامات تھے، جن میں نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 گز کرنے کا الزام بھی شامل تھا۔






