خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

0
146

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کے مطابق قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر ضروری ہے، مہمند حادثے کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حادثے میں جان دینے والے عملہ اصل ہیرو ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ذرائع کے مطابق پائلٹس کے ورثا کو اسکیل 19 پولیس افسر کے برابر شہداء پیکج دیا جائے گا، دونوں پائلٹس کو 2، 2 کروڑ، فلائٹ انجنیئر کو ڈیڑھ کروڑ اور دو کریو چیفس کے ورثا کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

یاد رہے 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا