لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی اور 23 سے 27 اگست تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی بڑھنے کا خدشہ ہے، ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، وزیر آباد سمیت لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔






