پاکستان بھارت کساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار،اسحاق ڈار

0
162

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ بندی برقرار ہے اور بھارت نے جنگ بندی کے لیے امریکا سے رابطہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے واضح کیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات پر پاکستان تیار ہے، لیکن بھارت کے ساتھ بات چیت کسی ایک مسئلے تک محدود نہیں ہوگی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جاری بیان بازی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا