شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےصوابی پہنچ گئے

0
216

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی پہنچ گئے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقے دالوڑی پایاں کا دورہ کیا اور سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔

شاہد آفریدی نے متاثرہ گھروں اور علاقے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ افراد میں اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں تاکہ ان کی فوری ضروریات پوری ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان نے شاہد آفریدی کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا