صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی

0
110

کراچی/سانگھڑ: صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاور حسین کے سانگھڑ کے سفر سے لے کر ہوٹل پارکنگ تک کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، اور اس دوران ان کی گاڑی کے قریب کسی شخص کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ کمیٹی کے مطابق میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم نے بھی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے موبائل فون کا ریکارڈ اور آخری رابطوں کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ اہل خانہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خودکشی کی ممکنہ وجوہات سامنے لانے میں تعاون کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کی جبکہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی عابد بلوچ بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا