وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف اور ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، تاہم فراز مغل کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ان کے باس ہیں، اگر وہ بیانات دینے سے روکیں گے تو وہ خاموش ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف صوبائی ترجمان ہیں اور یہ عہدہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے، اس لیے وہ اپنے دائرہ کار میں رہیں۔
فراز مغل کے مطابق ان کا کام حکومت کا دفاع کرنا ہے اور وہ یہ ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ انہیں اس سے روک سکے۔






