بیرسٹر عقیل ملک علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم

0
171

اسلام آباد: وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ایک بیٹے کی گرفتاری کا علم ہے تاہم دوسرے کی گرفتاری کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقتدرہ سے مذاکرات کی خواہش دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے ہے، تحریک انصاف کو عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا کوئی دروازہ کھلنا چاہیے، جبکہ وزیراعظم نے بھی میثاقِ استحکام کی بات کی ہے۔

وزیر مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سہیل وڑائچ سے متعلق معافی والی خبر کو فیک نیوز قرار دیا اور کہا کہ انہیں اپنی بات کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا