بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی کے سفر میں عوام کے ساتھ ہیں،فیلڈ مارشل

0
143

تربت: فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کی کوششوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اچھی طرزِ حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دیا اور سول و عسکری اداروں کے باہمی تعاون پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ فوج قیام امن اور خوش حالی کے سفر میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے صوبے میں امن قائم رکھنے کے لیے فوجی جوانوں کی قربانیوں اور کردار کو بھی سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا