بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سوات میں 9 روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

0
288

سوات: شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے 9 روز گزرنے کے باوجود ضلع سوات میں بجلی بحال نہ کی جا سکی۔ بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمر زمین بوس ہونے سے نظام درہم برہم ہو چکا ہے، جس کے باعث علاقہ مکین اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام کی سست روی دیکھ کر خدشہ ہے کہ بجلی واپس آنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ بجلی کی بندش سے صاف پانی کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔

ادھر مینگورہ کی گلیاں آج بھی کیچڑ اور پانی سے بھری پڑی ہیں، سیلابی ریلوں نے گھروں کی دیواریں گرا دیں اور قیمتی سامان بہا لے گئے۔ متاثرہ افراد اپنے مدد آپ کے تحت صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اعلان کیا تھا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کے مالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک 393 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 190 زخمی ہیں جبکہ 1711 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا