اسلام آباد،سوشل میڈیا پر خاتون بن کر نازیبا مواد حاصل کرنے والا شخص گرفتار

0
119

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو سوشل میڈیا پر جعلی شناخت بنا کر خود کو خاتون ظاہر کرتا تھا۔ ملزم خواتین سے دوستی کر کے ان سے نازیبا مواد حاصل کرتا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور مشتبہ سم کارڈ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جنہیں مزید فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

ادھر کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر کی جانے والی کارروائی میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا جو ایک خاتون کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جنہیں بلیک میلنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی نجی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایجنسی نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن پر دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا