پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ پر ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ

0
160

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر اس کی تاریخ پر مبنی ڈاکیومینٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈاکیومینٹری لیگ کے 2016 سے 2025 تک کے سفر، اتار چڑھاؤ، کامیابیوں اور چیلنجز کو سامنے لائے گی۔ ڈاکیومینٹری میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے کے مراحل اور لیگ کے قیام میں پیش آنے والے مشکلات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ ڈاکیومینٹری میں کووڈ کے دنوں میں لیگ کو درپیش چیلنجز، مقابلوں کے دوران پیش آنے والے مسائل اور اس کے حل کے طریقے بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے عالمی معیار کی بڑی کرکٹ لیگز میں مقام حاصل کرنے کے سفر اور اس کے بین الاقوامی اثرات کو بھی اجاگر کرے گی، تاکہ شائقین کو لیگ کے ارتقاء اور کامیابی کی کہانی مکمل طور پر دکھائی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا