پاکستانی حکام کے لیے ویزا شرط ختم، بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد تاریخی اقدام اٹھا لیا

0
141

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے نصف صدی سے زائد عرصے بعد پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔

یہ فیصلہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں قائم بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کیا۔ معاہدہ ابتدائی طور پر پانچ سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

پریس سیکرٹری شفیق الاسلام کے مطابق بنگلہ دیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے موجود ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی حکام کو بھی ویزا کے بغیر بنگلہ دیش میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ پیشرفت گزشتہ ماہ ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ہوم ایڈوائزر جہانگیر عالم چوہدری اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ ملاقات میں سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ آن آرائیول معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا