امریکا میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار نورمن ریڈس کے بیٹے، 25 سالہ مینگز لوسیئن ریڈس کو گرل فرینڈ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مینگز نے اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ کو گھونسے مارے، اس کا گلا دبایا اور زمین پر پٹکا، جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور اسپتال منتقل کی گئی۔ یہ واقعہ مین ہٹن میں پیش آیا، جب مینگز نے خود پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خاتون نے خودکشی کی کوشش کی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ حملہ مینگز نے کیا۔ 2021 میں بھی اس پر تشدد کا ایک کیس تھا، جس میں گرفتاری کے بعد اسے مشروط رہائی ملی تھی۔ مینگز ریڈس ماڈلنگ کے ساتھ میوزک میں بھی سرگرم ہیں اور حالیہ دنوں میں اسپاٹیفائی پر متعدد گانے ریلیز کر چکے ہیں۔






