جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

0
290

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، وفاقی و صوبائی لاء افسران، وکلا اور عدالتی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ججز اور وکلاء نے جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث یہ تعیناتی کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا