پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے اثرات براہِ راست عوام کی جیب پر پڑنے لگے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔
نان بائیوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔ ان کے مطابق 14 روپے کی روٹی اب ممکنہ طور پر 16 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی قیمت پر روٹی بیچنا ممکن نہیں رہا۔





