راولپنڈی،زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف

0
133

راولپنڈی کے علاقے رنیال گاؤں میں گیس و تیل تلاش کرنے والی نجی کمپنی کی زیرزمین پائپ لائن سے کروڑوں روپے مالیت کا کروڈ آئل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پائپ لائن میں غیرقانونی کنکشن پکڑا گیا جس پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ایڈمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے زیرزمین لائن سے 12 ہزار 821 بیرل کروڈ آئل چوری کیا۔ ملزمان نے ڈمپر کے اندر خفیہ ٹینک بنا کر آئل چھپایا اور بجری ڈال کر اسے ڈھانپ دیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان آئل کی مین سپلائی لائن میں ٹمپرنگ کرکے پریشر روک کر تیل نکالتے رہے، حتیٰ کہ زیرزمین کھدائی کرکے دو بڑے ٹینک بھی بنا رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق واردات کی جگہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

چوری شدہ آئل کی مالیت 25 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار 480 روپے بتائی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں شرافت علی، محمد بلال، محمد واجد اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا