اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

0
146

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جدہ آمد پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال، اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پر مشاورت کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس آج او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا