بھارت: اتر پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تصادم، 8 یاتری ہلاک، 40 زخمی

0
243

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 ہندو یاتری ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاتریوں کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر ماری جس سے ٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں 12 بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 61 افراد سوار تھے جو کسگنج کے رفت پور گاؤں سے جہر پیر (راجستھان) کی طرف جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں بھی جالندھر روڈ پر مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا