وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان دورے پر سوشل میڈیا مہم ملک دشمنی ہے،عظمی بخاری

0
286

ٹوکیو – وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مفادات پر حملہ کرنے والے اب پاک–جاپان تعلقات کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 سال بعد پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ نے جاپان کا دورہ کیا اور اس کے خلاف شرمناک مہم چلائی گئی، حالانکہ فہرست میں دیے گئے نام وفد کا حصہ ہی نہیں تھے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ سرکاری وفد کے علاوہ دیگر تمام افراد نے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کیے۔ ان کے مطابق جاپان سے تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر جھوٹ پھیلانے والوں کو تکلیف ہے جبکہ محب وطن عوام خوش ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گی اور حاسدین کے حصے میں صرف جھوٹ اور پروپیگنڈا ہی آئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا