شہباز شریف سے اماراتی سفیر کی الوداعی ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

0
218

اسلام آباد – متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حماد عبید الزابی نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے سفیر کو پاکستان–یو اے ای تعلقات کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک نے دوطرفہ روابط مزید مضبوط کیے ہیں۔ انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کی قیادت کو بھی سراہا اور ان کے جلد دورۂ پاکستان کی امید ظاہر کی۔

سفیر حماد الزابی نے پاکستان میں 9 سالہ قیام کے دوران ملنے والی حمایت اور دوستی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا