پاکستان کا چین کو 100 ارب روپے دینے کا فیصلہ

0
200


وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے قبل پاکستان نے چینی پاور پلانٹس کے واجبات کی مد میں 100 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بیجنگ کے بڑے خدشات میں سے ایک کو دور کرنا ہے سرکاری حکام کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص بجلی کے شعبے کی سبسڈیز سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ 100 ارب روپے چینی بجلی پیدا کرنے والوں کو چند دنوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ چینی پاور پروڈیوسرز کے لیے باقاعدہ بجٹ سے 8 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے چند روز قبل سامنے آئی ہے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو 25 اگست تک چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو 100 ارب روپے کی ادائیگیوں کی منظوری دینے کی ہدایت کی ہے۔رواں سال جون تک چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بجلی منصوبوں پر واجب الادا واجبات کی رقم 423 ارب روپے تھی۔ اس ادائیگی کے بعد چینی واجبات میں ایک چوتھائی کمی آئے گی جس سے مجموعی رقم 300 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا