عوام کام کاج چھوڑ کر جاتے ہیں، نادرا کا رویہ بالکل ٹھیک نہیں: سندھ ہائیکورٹ برہم

0
129

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایک خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے کیس میں نادرا حکام پر سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نادرا حکام کا عوام کے ساتھ رویہ درست نہیں، شہریوں کو ٹوکن اور ویریفکیشن کے معاملات میں بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ نادرا میں شہریوں کو کہا جاتا ہے کہ “ابھی کھانا کھا رہے ہیں”، یہ طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر نادرا حکام ذمہ داری نہیں نبھاتے تو انہیں عدالت میں بٹھا دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ “کل آنا”۔

عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ کل زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواست گزار کی ویریفکیشن کی جائے اور 15 روز میں پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا