اسلام آباد: وزارتِ اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2025 میں پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 2025 میں فنڈنگ 5 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہی تھی، جس کے مقابلے میں جولائی میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو جولائی 2024 میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ موصول ہوئی تھی، جو جولائی 2025 میں بڑھ کر تقریباً 26 کروڑ ڈالرز زیادہ ہو گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی آئی ہے لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔






