ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی، 3 افراد ہلاک، ہزاروں گھر متاثر

0
130

ہنوئی: ویتنام میں سمندری طوفان کاجیکی نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث 7 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 28 ہزار ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیر آب آ گئی اور 18 ہزار درخت زمین بوس ہوگئے۔

بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی صوبے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ شمالی ویتنام کے کئی حصوں میں بارشیں جاری رہیں گی اور بعض علاقوں میں آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران 150 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے، جس سے مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا