سلمان اکرم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ فیملی کی طرح ہیں، علیمہ خان

0
298

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ان کی سلمان اکرم راجہ سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ ہمارے وکیل اور فیملی کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی مگر ان کے بچوں کو گرفتار کیا گیا، حالانکہ وہ خوفزدہ اور بے قصور ہیں۔ “یہ گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں”، علیمہ خان نے کہا۔

اس موقع پر علیمہ خان کے ساتھ ان کا بیٹا حسان نیازی بھی موجود تھا۔

علیمہ خان کی بہن عظمیٰ خان نے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات پر اختلافات کی وضاحت پارٹی خود کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملاقات میں واضح کہا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا