پنجاب کے لیے مزید 100 الیکٹرک بسیں چین سے روانہ

0
218

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی سی پورٹ سے پاکستان کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بسیں چند ہفتوں میں پنجاب کے شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گی اور دسمبر تک ہر ضلع میں جدید بسیں عوام کی سہولت کے لیے رواں دواں ہوں گی۔

بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول سسٹم موجود ہوگا، جبکہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ خواتین کے تحفظ کے لیے نصب کی گئی ہے۔

مریم نواز نے عوام کو یقین دلایا کہ بہت جلد ہر ضلع میں شہری آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہوں گے، اور بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام آدمی بھی آسانی سے سفر کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا