دورہ جاپان، مریم نواز نے فیملی اخراجات خود برداشت کئے، عظمیٰ بخاری

0
185

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ دورہ جاپان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ گئے فیملی ممبرز کے اخراجات خود برداشت کیے گئے۔

انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مریم نواز کے ساتھ 16 رکنی سرکاری وفد کے اخراجات کا ریکارڈ موجود ہے اور اس کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کو یہ دیکھنا چاہیے کہ دورے سے پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری آئے گی، نہ کہ اس پر بحث کہ مریم نواز نے کیا پہنا یا کہاں کھانا کھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا