صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، سندھ حکومت بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری تیاری کرے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور متاثرہ کسانوں و مویشی پالنے والوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے، یقین ہے قوم مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اس بار بھی سرخرو ہوگی۔






