اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں کیا گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا معاملہ دوبارہ سیاسی کمیٹی کو بھیجا، جس پر تین سے چار گھنٹے تک طویل مشاورت ہوئی۔ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی، جبکہ سوشل میڈیا پر سیاسی کمیٹی پر تنقید کے باوجود بانی نے معاملہ کمیٹی کو بھیج کر پروپیگنڈا کرنے والوں کو روک دیا۔





