سیلاب سے نقصانات، مریم نواز نے تفصیل طلب کر لی

0
221

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور دیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

لاہور پہنچتے ہی انہوں نے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کی، جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کا حکم دیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ صورتحال، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی پیش رفت سے بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کرتارپور میں سیلابی ریلے کے دوران تمام سکھ یاتری محفوظ نکال لیے گئے، جبکہ پنجاب میں معمول سے 62 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، اور سیالکوٹ میں 50 سے 80 فیصد زائد بارش ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ بھارت نے بھاکڑ، بونگ اور تھین ڈیمز بھرنے کے بعد پانی چھوڑ دیا، جس سے ستلج میں 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک اور چناب میں 9 لاکھ 17 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزر رہا ہے۔ اربن فلڈنگ اور ندی نالوں سے سیالکوٹ اور وزیرآباد سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا