ہاسٹل میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

0
262

اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ہاسٹل میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ایک سال سے ہاسٹل میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈ کررہا تھا، ملزم کی شناخت ہمانشو رائے کے طور پر ہوئی ہے، وہ ہیرا پٹی کالونی کے ایک ہاسٹل میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔اتوار کے روز دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے چھت پر نصب موبائل کیمرہ دیکھ لیا اور شور مچانا شروع کیا،

جس کے بعد دیگر لڑکیاں جمع ہوگئیں اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکیوں کو دھمکاتا تھا کہ اگر انہوں نے شکایت کی تو وہ ویڈیوز کو وائرل کر دے گا، تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے تقریباً 40 فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔طالبات نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ اس کے پاس سے متعدد ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا