مون سون بارشیں،اب تک804افراد جاں بحق ہو چکے

0
133

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون میں ملک بھر میں 804 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے دریائے ستلج، چناب اور راوی میں ریلہ داخل ہو چکا ہے، خانکی کے مقام پر 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ ہے اور آئندہ دنوں میں قادر آباد کے اوپر دباؤ بڑھے گا۔ شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کی شدت میں کمی سے سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آئے گی، اور خانکی سے قادر آباد کے درمیان آئندہ 12 سے 14 گھنٹوں میں بہاؤ کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ تک جبکہ دریائے جہلم پر منگلا تک بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر گزشتہ رات بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک ریکارڈ ہوا، جو اب ساڑھے 5 لاکھ کیوسک تک کم ہو گیا ہے۔ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 2 لاکھ 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 8 واں اسپیل جاری ہے اور نیا اسپیل 29 اگست سے 9 ستمبر تک رہے گا، جبکہ اگلے سال مون سون کی شدت 22 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا