بھارت میں جھوٹی شادی کا ڈرامہ رچا کر لوٹنے والا گینگ گرفتار

0
227

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے جھوٹی شادیاں رچا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کے 9 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان پہلے غریب مردوں کو شادی کا لالچ دیتے اور پھر سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت تمام افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ طویل عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ میں سرگرم تھا، جبکہ ان کے قبضے سے ایک گاڑی، دو موٹرسائیکلیں اور نو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا