حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) مالی مشکلات سے دوچار ہے اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز بھی ادا نہیں کیے جا سکے۔ ذرائع کے مطابق صرف پرو لیگ کے ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس ورلڈ کپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرنا ہے، جب کہ ورلڈ کپ اور اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ایونٹس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پی ایچ ایف کو سالانہ 30 سے 35 کروڑ روپے، جب کہ مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔





