اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، برطانیہ پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔






