لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے راوی کے شاہدرہ مقام پر کشتی میں سوار ہو کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تھا، جس دوران دونوں رہنماوں کو ریسکیو آپریشن اور سیلاب کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب کے باعث اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تمام ریسکیو ادارے فعال ہیں اور حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔






