لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے شیر شاہ کے خلاف جناح ہاؤس کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے عدالت کے باہر کہا کہ وہ آئندہ ایک یا دو دن میں شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے اور علیمہ بی بی کے ساتھ رشتہ کے حوالے سے وضاحت کر دی گئی ہے۔






