بل گیٹس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

0
256

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ امداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ ملک کے چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں موجود 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لو نے ضلع صوابی کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کی بروقت امداد متاثرین کے لیے نہایت اہم ہے اور ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈاکٹر ڈپینگ لو نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مون سون کی بارشیں زیادہ شدت اختیار کر رہی ہیں جس سے قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا