چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ایریا انچارج جاں بحق ہوگئے، تاہم ٹیم کے ہمراہ موجود خواتین ورکرز محفوظ رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگرد تھے جو کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔






