ملتان اور گردونواح میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، حفاظتی اقدامات تیز

0
169

ملتان: دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائے گا اور بستیوں سے اب تک 60 فیصد تک انخلا مکمل کیا جا چکا ہے۔

تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹوں میں جھنگ اور دو روز میں ملتان سے گزرنے کا امکان ہے۔ مظفرگڑھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے باعث پانچ مقامات پر حفاظتی بند توڑنے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔

سیلابی پانی نے سرگودھا، منڈی بہاالدین، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے متعدد دیہاتوں کو متاثر کیا ہے، جہاں فصلوں کو نقصان اور زمینی راستوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ وزیرآباد میں بھی دریا کنارے کی بستیاں زیر آب آگئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا