وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس دوران صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر یکجہتی کا پیغام دیا۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکی ہر ممکن امدادی کارروائی میں مدد کے لیے تیار ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کال دونوں ممالک کے مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔






