پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سیلاب کے باعث امتحانات ملتوی کر دیے

0
122

لاہور: ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 30 اور 31 اگست کو شیڈول امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد، ممبر ایگزام مرزا سہیل عامر اور انچارج ایگزامینیشن رانا راحت امین بھی شریک ہوئے۔ ملتوی ہونے والے امتحانات میں 434 آسامیوں کے لیے تقریباً 8 ہزار امیدوار شامل تھے، جن میں انسپکٹر لیگل (سپیشلسٹ کیڈر) پنجاب پولیس اور دیگر آسامیوں کے امتحانات شامل ہیں۔ امیدواروں کو نئی تاریخوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا